کورونا سے بچاو کےلیےہاتھوں کو مسلسل صابن سے دھویا جائے (فوٹو، ٹویٹر)
سعودی وزارت دفاع نے نئے کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رہنے کےلیے 10 مشورے جاری کیے ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر مشتمل مشورے ٹویٹر اکاونٹ پر جاری کیے ہیں جن کے مطابق ایسے افراد جن کی قوت مدافعت بہتر ہے اورانہیں کورونا وائرس نہیں انہیں چاہئے کہ وہ مندرجہ ذیل امور پر توجہ دیں-
گھروں میں رہیں باہر نہ نکلیں-
بھیڑ اورتقریبات و اجمتاعات سے گریز کریں-
بغیر ہاتھ دھوئے ناک، منہ اور آنکھوں کو نہ چھوئیں-
دوائیں حاصل کرنے کے لیے فارمیسی ہوم ڈلیوری سروس سے استفادہ کریں-
کورونا وائرس کی علامتوں میں مبتلا کسی بھی شخص سے رابطہ نہ کریں-
ایسے لوگوں سے ملنے جلنے سے پرہیز کریں جن میں کورونا وائرس کی علامتیں ظاہر ہوں-
زیر استعمال اشیا کو مسلسل صاف ستھرا رکھیں- گھر میں ایسی اشیا جنہیں بار بار چھونا پڑتا ہو انہیں سینیٹائز کرنے کا بھی اہتمام کریں-
کھانے پینے سمیت تمام بنیادی اشیا ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے حاصل کریں-
دونوں ہاتھ پانی اور صابن سے بار بار دھوتے رہیں- چھینک یا کھانسی کے بعد اور کھانا تیار کرنے یا کھانے سے قبل ہاتھوں کو سینیٹائز ضرور کریں-
چھینک یا کھانسی آتے وقت منہ اور ناک پر ٹشو پیپر رکھ لیں اور پانی و صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کا اہتمام کریں اور اگر پانی و صابن مہیا نہ ہو تو ایسی صورت میں 30 سیکنڈ تک الکحل سینیٹائزر استعمال کریں-