بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ پرینکا چوپڑا ہالی وڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوا چکی ہیں تاہم فلمی کیریئر کی ابتدا ان کے لیے اتنی آسان نہ تھی۔
اپنے شوہر کے ہمراہ امریکہ میں مقیم پرینکا چوپڑا کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر ہونا شروع ہوئی تو بہت سوں کے لیے شاید یہ بات نئی تھی کہ ڈھیر ساری کامیابیاں اپنے نام کرنے والی اداکارہ کو بھی سخت سننی پڑی ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
’وہاں کیمرہ لگا ہوا ہے، دیکھ کر ہاتھ ہلا دیں‘Node ID: 484556
-
’صبا کے بعد سنتھیا بھی بیلنس مانگ رہی ہے‘Node ID: 484571
-
وفاقی بجٹ کو سوشل میڈیا پر کتنے نمبرز؟Node ID: 484816
بالی وڈ اور ہالی وڈ میں متعدد کامیاب فلمیں اپنے کریڈٹ پر رکھنے والی پرینکا چوپڑا نے 2003 میں راج کنور کی فلم ’انداز‘ میں اکشے کمار کے مقابل ڈیبیو کیا تو وہ اس سے قبل مس ورلڈ منتخب ہو چکی تھیں۔
پرینکا چوپڑا نے جنوبی افریقہ میں ہونے والی شوٹنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ایک مرتبہ تقریبا 40 ٹیک ہو چکے تھے لیکن وہ صحیح نہیں کر پا رہی تھیں۔ ایسے میں سروج خان جی کے بیٹے کوریوگرافر راجو خان نے اپنا مائک نیچے پھینکا اور مجھے ڈانٹا۔‘
اداکارہ کے مطابق راجو خان نے انہیں کہا ’وہ مس ورلڈ ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اداکارہ بھی ہو سکتی ہیں۔ پہلے سیکھیں کہ رقص کیسے کیا جاتا ہے اور پھر واپس آ کر پرفارم کریں۔‘
معاملے کا ذکر کرتے ہوئے 37 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کتھک رقص کی تربیت کیسے حاصل کی؟ پرینکا کے مطابق اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ہاں ولادت متوقع تھی، اس وجہ سے شیڈول کو مختصر کر کے ٹیم واپس انڈیا پہنچی۔ جس کے بعد وہ پنڈت ویرو کرشنن کی کلاس کا حصہ بن کر کتھک سیکھنے لگیں۔
پرینکا چوپڑا کے مطابق وہ ہر روز چھ چھ گھنٹے کے تربیتی عمل سے گزرنے کے بعد نئے شیڈول کے تحت شوٹنگ کے لیے پہنچیں تو انہیں رقص کے متعلق خاصا کچھ معلوم ہو چکا تھا۔
فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ ’دی سکائی از پنک‘ نامی آخری فلم کرنے والی پرینکا چوپڑا نے بالی وڈ میں اپنی کسی نئی فلم کے متعلق تاحال کچھ نہیں کہا ہے۔
پرینکا چوپڑا کے ماضی کے متعلق یہ موضوع اکلوتا نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر خاصی فعال سیلبریٹیز میں شمار کی جانے والی اداکارہ نے خود بھی اپنی گزشتہ ٹویٹ میں اپنے والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کا تذکرہ کیا تھا۔
2003 میں راج کنور کی فلم ’انداز‘ سے اپنا بالی وڈ کیریئر شروع کرنے والی پرینکا چوپڑا 2000 میں مس ورلڈ منتخب کی گئی تھیں۔
-
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں