پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پانچ ہزار 248 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
پیر کی صبح جاری سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سے اب تک 53 ہزار 721 صحت یاب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شیح رشید سی ایم ایچ راولپنڈی میں داخلNode ID: 485141
-
کورونا کے 6825 نئے کیسز، 81 ہلاکتیںNode ID: 485156
-
’جولائی کے آخر تک کورونا کیسز 10 لاکھ ہو سکتے ہیں‘Node ID: 485201
پیر کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے شہلا رضا نے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست کی اور ساتھ ہی لکھا کہ باقی گھر والوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے سب گھر والوں کے لیے دعا کیجیے۔
دوسری جانب پاکستان میں 97 نئی ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں کورونا کی وجہ سے اپنی جان کھو دینے والے افراد کی تعداد دو ہزار 729 ہوگئی ہے۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہوا ہے۔ اس وقت پنجاب میں اس وبا سے اب تک 54 ہزار 138 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ صوبہ سندھ میں متاثرین کی تعداد 53 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 18 ہزار 13 اور بلوچستان میں آٹھ ہزار 177 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹھ ہزار 569، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مریضوں کی تعداد 647 ہیں۔
میرے لیے دعا کی درخواست۔۔۔۔باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار سب کے لیے دعا کی درخواست۔۔ pic.twitter.com/kcN76TG5Rf
— Syeda Shehla Raza (@SyedaShehlaRaza) June 15, 2020
اب تک کل 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں ہوئی ہے جن کی تعداد ایک ہزار 31 ہے۔ سندھ میں وائرس کے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 831، خیبر پختونخوا میں 675، بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 13 ہے۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں