Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی پر جدہ کی معروف ہائپر مارکیٹ سربمہر

’سنگین خلاف ورزی پر ہائپر مارکیٹ کے مالکان پر بھاری جرمانے ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے حفاظتی تدابیر کی پابندی کی خلاف ورزی پر الروضہ محلے میں واقع معروف ہائپر مارکیٹ کو سربمہر کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی کے سکریٹری انجینئر محمد الزہرانی نے بتایا ہے کہ ’تحلیہ روڈ پر واقع معروف ہائپر مارکیٹ میں غیر معمولی بھیڑ لگی ہوئی تھی جہاں سماجی فاصلے کا اہتمام نہیں تھا‘۔
’گاہکوں کا داخلے کے وقت درجہ حرارت ناپنے کا اہتمام نہیں کیا جارہا تھا، حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں پر متعدد شہریوں نے شکایت اندراج کروائی ہے‘۔
’شکایات موصول ہونے پر تفتیشی ٹیموں نے ہائپر مارکیٹ کادورہ کرکے خلاف ورزیوں کا اندراج کیا ہے اور فوری طور پر مارکیٹ کو گاہکوں سے خالی کروا دیا گیا‘۔
’تفتیشی ٹیم نے سنگین خلاف ورزیوں پر ہائپر مارکیٹ کو سربمہر کر دیا ہے جبکہ اس کے مالکان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا وائرس کے انسداد کے حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزی جہاں کہیں بھی ہوگی تو فوری کارروائی کی جائے گی، نہ نہیں دیکھا جائے گا کہ خلاف ورزی کسی چھوٹے بقالے سے ہوئی ہے یا شہر کے معروف و مشہور ہائپر مارکیٹ سے، ضابطوں کی پابندی دونوں پر لازم ہے‘۔

شیئر: