کورونا کے باعث دیہی علاقے کو بند کرنے کا فیصلہ واپس
متعلقہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں باجماعت نمازیں بحال کی جائیں، تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے عسیر ریجن کے شمال مغرب میں واقع دیہی علاقے مرکز سعید الصوالحہ کو بند کرنے کا فیصلہ چند گھنٹے بعد واپس لے لیا گیا ہے۔
متعلقہ اداروں نے کورونا وائرس کے باعث دیہی علاقے میں باجماعت نماز معطل کرنے کے علاوہ پورے علاقے کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کرنے کا فیصلہ تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق متعلقہ حکام نے ہدایت کی ہے کہ ’مذکورہ علاقے میں باجماعت نمازیں بحال کی جائیں، تمام رکاوٹیں ہٹا دی جائیں اور بند کرنے کی تمام تدابیر ختم کر کے معمولات بحال کیے جائیں‘۔
اس سے چند گھنٹے قبل بدھ کو مساجد بند کر دی گئی تھیں، علاقہے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں۔
بعد ازاں بدھ کو ہی فیصلہ واپس لے لیا گیا اورعشا کی باجماعت نماز کی طے شدہ ضوابط کے مطابق اجازت دی گئی۔