Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرنس سلطان ملٹری میڈیکل سٹی کی ڈائریکٹر جنان ابراہیم عمران

وزارت صحت کی جانب سے مختلف اوقات میں تعریفی اسناد حاصل کیں(فوٹو عرب نیوز)
جنان ابراہیم عمران العمران حال ہی میں ریاض کے پرنس سلطان ملٹری میڈیکل سٹی میں سپلائی اینڈ لاجسٹک سروس کی ڈائریکٹر کے طور پر کام کررہی ہیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی تعارفی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنان ابراہیم نے 2006ء میں کنگ سعود یونیورسٹی سے فارماسیوٹیکل سائنسز میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے2011ء میں نیشنل اینڈ گلف سنٹر برائے صحت سہولیات ریاض سے میڈیسن کے فاونڈیشن کورس میں شرکت کی۔

طبی میدان میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتی رہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

جنان ابراہیم نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریاض کے آرمڈ ہسپتال سے بطور ٹرینی کیا اور میڈیکل کے شعبے میں ان کا 13 سالہ تجربہ ہے۔
مزید تربیت حاصل کرنے کے لیے وہ کنگ عبدالعزیز ہسپتال چلی گئیں۔
انہوں نے اس دوران طبی میدان میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نےدماغی امراض کے الامل کمپلیکس میں فارماسسٹ کی حیثیت سے کام کیا۔
اس کے بعد وہ کلوزپائن کلینک، مسلح افواج کے ہسپتال اور منار کلینک پر انچارج فارماسسٹ کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔

کیرئیر کا آغاز ریاض کے آرمڈ فورسزاسپتال سے بطور ٹرینی کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

بعد میں وہ پرنس سلطان میڈیکل سٹی کے سپلائی اینڈ لاجسٹک کے شعبے میں فارماسیوٹیکل پلانر ہوئیں اور اس کے بعد وہ اس شعبے کی پلاننگ انچارج بن گئیں۔
جنان ابراہیم کو بہترین کارکردگی اور ترقی کی بنیاد پر شعبہ صحت سے متعلق مختلف تنظیموں، الامل کمپلیکس اور وزارت صحت کی جانب سے مختلف اوقات میں تعریفی اسناد بھی پیش کی گئیں۔
انہوں نے شعبہ صحت سے منسلک ہونے کے ساتھ ہی مختلف سپموزیم میں شرکت کی۔ اس میں چھٹی انٹرنیشنل سعودی فارمیسی کانفرنس اور آٹھویں انٹرنیشنل فارماسیوٹیکل کانفرنس کے علاوہ دیگر پروگرام شامل ہیں۔
 

شیئر: