متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر درجنوں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ان پروازوں کی معطلی سے ہزاروں مسافروں کو اپنا سفری شیڈول تبدیل کرنا پڑا ہے جبکہ متبادل سفری ذرائع دستیاب نہ ہونے سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں پاکستان سے 176 پروازوں کے ذریعے 10 ہزار 838 مسافروں نے بیرون ملک کا سفر کیا۔
رواں ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی امارات ایئر لائنز نے پاکستان سے اپنی پروازیں منسوخ کر دیں۔ بعد ازاں متحدہ عرب امارات نے دیگر پروازوں پر بھی پابندی عائد کر دی۔
مزید پڑھیں
-
مشرق وسطیٰ سے آنے والوں کو کہاں کھپایا جائے گا؟Node ID: 487831
-
پاکستان سے امارات آنے والی پروازیں عارضی طور پر معطلNode ID: 488676
-
جدہ سے کراچی اور اسلام آباد کے لیے مزید دو پروازیںNode ID: 488826