وزیر دفاع کے مطابق ان طیاروں کی خریداری اور دیگر 59 مگ 29 طیاروں اپ گریڈیشن ایئرفورس کے فائٹر سکواڈرن میں اضافے کی ضرورت کو پورا کرنے کی ایک کوشش ہے۔'
انڈیا اور چین کے درمیان کشیدگی گذشتہ ماہ اس وقت بڑھی جب دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان لداخ کے علاقے میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 20 انڈین فوجی ہلاک بھی ہوئے۔
دونوں ممالک کے مابین ایک مختصر سی جنگ 1962 میں ہوئی تھی جس کے بعد حالیہ تصادم کی وجہ سے دونوں ممالک نے تین ہزار چار سو 88 کلو میٹر پر مشتمل لائن آف ایکچول کنٹرول پر اضافی فوجی تعینات کیے اور اہم مقامات پر فوجی سازوسامان بھی مہیا کیا گیا۔
حکام کے مطابق گذشتہ ماہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ماسکو کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے جہازوں کی ترسیل میں تیزی لانے کا کہا تھا جس کے بعد جنگی طیاروں کی منظوری دی گئی تھی۔
انڈیا کی افواج کے زیر استعمال زیادہ تر اسلحہ روس سے خریدا گیا ہے جبکہ گزشتہ دس سالوں میں انڈیا نے اعلیٰ ہتھیاروں کی خریداری کے لیے امریکہ اور روس کا رخ کیا تھا۔
انڈین وزارت دفاع نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی خریداری کی بھی منظوری دی ہے۔