سعودی وزارت داخلہ نے نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارکوں اور ساحلوں سمیت تمام کھلے تفریحی مقامات کے لیے صحت ضوابط کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے اس حوالے سے گائیڈ بک جاری کرکے قواعد و ضوابط کے بارے میں بتایا ہے۔
گائیڈ بک میں کہا گیا کہ سماجی فاصلہ ڈیڑھ سے دو میٹر تک رکھا جائے۔ اس کے لیے انتظار گاہوں، دروازوں، ٹکٹ کاؤنٹرز، کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے مقامات اور واش رومز میں فاصلے کی علامتیں یا فرش پر نشانات بنائے جائیں۔
کرسیاں یا بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی جگہوں پر ڈیڑھ سے دو میٹر کے فاصلے کی پابندی کے نشانات بنائے جائیں۔
مزید پڑھیں
-
جدہ کورنیش بھی مکمل طور پر بندNode ID: 484161
پارکوں، تفریحی مقامات اور سیر سپاٹے کی جگہوں پر بچوں کو کھیلنے سے روکا جائے-
کھیل کے مشترکہ مقامات پر بچوں کے لیے جھولوں کی جگہیں کھولتے وقت ہر دو گھنٹے پر اس حصے کو سینیٹائز کیا جائے اور بھیڑ نہ ہونے دی جائے۔
تفریحی مقامات پر سائیکلیں صحرائی، موٹر سائیکلیں کرائے پر دی جاسکتی ہیں تاہم استعمال کرنے والے ایک دوسرے کے قریب نہ جائیں۔ ایک صحرائی موٹر سائیکل صرف ایک ہی شخص استعمال کرے اور دوسرے شخص کے استعمال سے قبل اسے سینیٹائز کیا جائے۔
مزید پڑھیں
-
خواتین کے لیے علیحدہ ساحل کا مطالبہNode ID: 432051
تفریحی مقامات پر ایسا کوئی پروگرام نہ کیا جائے جس میں میل ملاپ بڑھتا ہو یا ملنے جلنے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہوں۔
نمایاں مقامات پر ٹشو پیپرز فراہم کیے جائیں-
تفریحی مقامات کی پانی اور صابن سے صفائی کا دھیان رکھا جائے۔
واش رومز اور طہارت خانوں میں خود کار ٹونٹیاں لگائی جائیں-
واش رومز اور طہارت خانوں کی مسلسل صفائی اور انہیں سینیٹائز کرنے کااہتمام کیا جائے۔