Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: ریستوران میں کھانے کے لیے ’روبوٹ‘

یہ روبوٹ اپنے گاہکوں کو خوارک سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتا ہے (فوٹو: پکس سینو)
سعودی عرب کے ایک ریستوران نے گاہک کو تازہ اور توانائی سے بھرپور خوراک فراہم کرنے کے لیے ایک روبوٹ متعارف کروایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دارالحکومت ریاض میں را۔ کے ریستوران اپنے گاہکوں کو غذائیت سے بھرپور غذا، تازہ اور توانائی دینے والا کھانا پیش کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سکنیکس یا ہلکا پھلکا کھانا ایسی مشین سے فراہم کر رہے ہیں جو روبوٹک سائنس کے جدید آلات استعمال کر رہا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کا صحت بخش فاسٹ فوڈ کا یہ طریقہ کار سعودی عرب میں را۔ کے  ریستوران نے روبوٹ بنانے والی کمپنی کے اشتراک سے متعارف کروایا ہے۔
سلی کان ویلی میں قائم فوڈ روبوٹک کمپنی نے یہ مشین بنائی ہے۔ اس مشین کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ جلدی اور تازہ خوارک فراہم کرتی ہے۔
را۔ کے ریستوران کے ایک شریک بانی فہد الحمیدان نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ گاہکوں کو بہتر تجربہ فراہم کرنے کے لیے روبوٹکس فوڈ انڈسٹری میں ایک ٹول (آلہ) کے طور پر ابھرا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ فود انڈسٹری میں گاہکوں کے بہت سارے مسائل کا بھی حل ہیں۔‘
سعودی عرب میں را۔ کیز روبوٹ کے نام سے متعارف کرایا گیا سیلی روبوٹ مخصوص فیچرز کا استعمال کر کے سلاد، مرغی، بڑے گوشت اور تازہ آڑو وغیرہ جیسے 22 اجزا سے طلب کے مطابق سنیکس تیار کرتا ہے۔

ریستوران میں گاہک اپنے پسند کا سلاد مشین سے حاصل کر سکتے ہیں (فوٹو: پکس فیول)

ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے ساتھ  یہ مشین ذائقے کی ترجیحات سے متعلق بھی آپشنز پیش کرتی ہے۔
صارفین ریستوران میں شیف کے بنائے ہوئے کھانے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں اور خود بھی اپنا پسندیدہ کھانے کا باؤل بنا سکتے ہیں۔
یہ را۔ کے روبوٹ خوارک میں احتیاط برتنے والے گاہکوں کو غذائیت سے متعلق بھی معلومات فراہم کرتا ہے۔
ایک مشین ایک مرتبہ بھرے جانے پر 80 سے 100 کھانے فراہم کر سکتی ہے جبکہ کلاؤڈ ٹیکنالوجی کے حامل ڈیش بورڈ کے ذریعے اس مشین کے لیے مخصوص ملازمین روزانہ کی صفائی کرتے ہیں۔ اس میں دوبارہ خوراک پوری کرنے سے متعلق نوٹی فیکیشنز بھی دیے جاتے ہیں۔

شیئر:

متعلقہ خبریں