Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم وطن کو قتل کرنے پر شہری کا سر قلم

’شہری نے اپنے ہم وطن کو کلاشنکوف سے وار کرکے قتل کیا تھا‘ ( فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے آج پیر کو طائف میں ایک شہر کا اپنے ہم وطن کو قتل کرنے پر سر قلم کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری عبد الرحمن بن سلطان بن حسین الحارثی نے اپنے ہم وطن سامی بن عطیہ بن حسین الحارثی کو کلاشنکوف سے وار کر کے قتل کر دیا تھا، دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا‘۔
’بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے گرفتار کرلیا تھا جن کے سامنے اس نے اپنے جرم کا اقرار کرلیا تھا‘۔
’تفتیشی کارروائی مکمل ہونے پر اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر عائد ہونے والا جرم ثابت ہوگیا‘۔
’عدالت نے اسلامی قانون پر عمل کرتے ہوئے سر قلم کرنے کی سزا سنائی جس پر آج طائف میں عمل ہوا ہے‘۔

شیئر: