Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین ٹرین جدہ سٹیشن کے دفاتر میں آتشزدگی

آتشزدگی کی اطلاع 911 پر جمعرات کو ملی تھی- فوٹو سبق
حرمین ایکسپریس ٹرین جدہ سٹیشن میں جمعرات کو آگ بھڑک اٹھی- فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ  بجھانے میں لگی ہوئی ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد بن عثمان  القرنی نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن سینٹر کو  911 پر آتشزدگی کی اطلاع آج جمعرات کی شام کو ملی تھی- بتایا گیا کہ جدہ کے السلیمانیہ محلے میں الحرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں آگ لگ گئی ہے-

شہری دفاع نے بتایا کہ آگ پورٹے کیبن میں لگی تھی- فوٹو سبق

القرنی نے بتایا کہ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں متحرک کردی گئیں- معائنے سے پتہ چلا کہ آگ السلیمانیہ محلے  کے الحرمین ٹرین سٹیشن کے صحن میں موجود پورٹا کیبنز میں لگی ہوئی ہے جنہیں دفاتر کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا- صحن 20x60 کے دائرے میں واقع ہے-
القرنی نے بتایا کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-
القرنی کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کرکے آگ کا دائرہ محدود کردیا گیا اور اسے آس پاس کے علاقوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا- تاہم ٹیمیں آگ بجھانے کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں-
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے آتشزدگی پر مشتمل وڈیو جاری کردی-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: