Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ’المعیصم حراج ‘ سے تجاوزات کا خاتمہ

تجاوزات کے خاتمے کا مقصد  وہاں آنے والوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں  مکہ مکرمہ کی ریجنل بلدیہ نے ’المعیصم‘ کے علاقے میں قائم پرانا سامان فروخت کرنے والی مارکیٹ ’حراج‘ کی تنظیم نو کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا ہے۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق حراج مارکیٹ میں سڑک پر تجاوزات کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت انتہائی مشکل ہو گئی تھی جبکہ پیدل چلنا بھی دشوار تھا۔ 
بلدیہ کی جانب سے تجاوزات کے خاتمہ کےلیے کریک ڈاون کیا گیا جس کے بعد سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت میں سہولت ہوئی۔ تجاوزات کے خاتمے کے لیے شہریوں کی جانب سے بلدیہ سے مطالبہ کیا گیاتھا۔ 
 ریجنل بلدیہ کے نگران انجینئرمحمد شجعان العصیمی کا کہنا تھا کہ بلدیہ کی ٹیموں نے مارکیٹ میں غیر قانونی طور پر سڑکوں اوردکانوں کے سامنے خوانچے لگا کر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حراج سے تجاوزات کے خاتمے کا مقصد راہداریوں کی صفائی اور وہاں آنے والوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ 
نگران کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات کی وجہ سے راہداریاں اورسڑک تنگ ہو گئی تھی جس سے نہ وہاں آنے والوں کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

تجاوزات کی وجہ سے سڑک تنگ ہو گئی تھی(فوٹو سبق)

انہوں نے کہا کہ غیر معمولی ازدحام ہونے سے وبائی مرض کے پھیلنے کا بھی خدشہ تھا۔ بلدیہ نے فوری مداخلت کرتے ہوئے غیر قانونی خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائی کی تاکہ وہاں رہنے والے ازدحام کو ختم کیاجائے۔ 

شیئر: