Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں غیرقانونی فرینچر ورکشاپ پرچھاپہ، غیرملکی گرفتار 

رہائشی محلوں میں ورکشاپ قائم کرنے کی اجازت نہیں ہے(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں مکہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے غیرقانونی طریقے سے فرنیچر ورکشاپ پر چھاپہ مار کر غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے۔ ورکشاپ المسفلہ محلے میں قائم تھی۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق المسفلہ بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر یاسر بن صالح مکاوی نے بتایا کہ تفتیشی فیلڈ ٹیموں کو غیرقانونی ورکشاپ کی اطلاع ملی تھی۔ ٹیم کے افسران نے چھاپہ مارا جہاں غیر قانونی طریقے سے فرنیچر، عربی مجلس اور صوفے تیار کیے جارہے تھے۔ غیر قانونی تارکین ایک رہائشی عمارت میں ورکشاپ قائم کیے ہوئے تھے۔ 

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ورکشاپ کا لائسنس نہیں تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)

تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ورکشاپ میں سلامتی کے معمولی اصولوں کو بھی نظر انداز کیا جارہا تھا- ورکشاپ کا لائسنس نہیں تھا۔
بلدیہ کے چیئرمین نے کہا کہ ورکشاپ فورا سربمہر کردیا گیا۔ مالک کو طلب کرکے اس پر جرما نہ اور دیگر قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔
یاسر بن صالح مکاوی نے انتباہ کیا  کہ رہائشی محلوں میں ورکشاپ قائم کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس طرح کے دیگر ورکشاپس کے خلاف  بھی قانونی کارروائی ہوگی جو بھی اس طرح کے ورکشاپس قائم کرنے اور چلانے کا ذمہ دار پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

شیئر: