Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کی پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازیں بحال

’یورپ کے لیے فضائی آپریشن کی بحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
حکام کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات کی مناسبت سے پیرس کے لیے متبادل ذرائع سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
وزارت ہوا بازی کے بیان کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز 260 مسافر لے کر پیرس سے اسلام آباد روانہ ہو گئی ہے۔ یہ پرواز پیرس کے مقامی وقت کے مطابق دو بجے روانہ ہوئی۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کے فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

ان کے مطابق وزارت ہوابازی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سیفٹی ایجنسی کے تحفظات بہت جلد دور کر دیے جائیں گے۔
وزارت ہوا بازی کے مطابق پیرس سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں 18 مسافروں نے ایگزیکیٹو اکانومی جبکہ 242 مسافروں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا۔
بیان کے مطابق پی آئی اے مسافروں کو پاکستان کے براہ راست سفر کے لیے متبادل ذرائع سے اقدامات کر رہی ہے۔
اس پرواز کے ذریعے 2.4 ٹن کارگو بھی پاکستان پہنچایا گیا ہے۔

شیئر: