Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی کے ولی عہد کو یروشلم کے دورے کی دعوت

ابوظبی کے ولی عہد کو دورے کی دعوت اسرائیلی صدر نے دی ہے۔( فوٹو عرب نیوز)
اسرائیلی صدر روفلین ریفلین نے ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو یروشلم کے دورے کی دعوت دی ہے۔ 
یہ دعوت امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول  پر لانے سے متعلق معاہدے کے اعلان کے  چند روز بعد دی گئی ہے۔ 
الشرق الاوسط کے  مطابق اسرائیلی صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’ میں نےولی عہد شیخ محمد بن زاید کو خط بھیجا ہے جس میں یروشلم کے دورے کی دعوت دی ہے‘۔ 

اسرائیلی صدر نے عربی زبان میں دعوت نامے کی کاپی بھی شیئر کی ہے۔ 

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ’امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ خطے کےعوام کے درمیان اعتماد بنانے اور بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا‘۔ 
اسرائیلی صدر نے یہ بھی کہا کہ معاہدے سے خطہ آگے بڑھے گا۔ اس سے مشرق وسطی میں استحکام اور خوشحالی آئے گی۔  
اسرائیلی صدر نے ٹویٹ کے ساتھ عربی زبان میں دعوت نامے کی کاپی بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ 
یاد رہے کہ امارات اور اسرائیل نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ کی ثالثی پر سفارتی تعلقات قائم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ اس کے بمقابل اسرائیل نے عہد کیا ہے کہ وہ مقبوضہ غرب اردن کے فلسطینی علاقوں کو اپنی خود مخاری میں شامل نہیں کرے گا۔ 

شیئر: