Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی کے چھ برس بعد چار بچوں کی ولادت

بچوں کو خصوصی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے علاقے نجران کے شرورہ جنرل ہسپتال میں ایک خاتون نے شادی کے چھ برس بعد چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ ولادت آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نجران میں محکمہ صحت نے بتایا کہ  سعودی خاتون بانجھ پن کا شکار تھیں اور علاج کر رہی تھیں۔ چھ برس کی محرومی کے بعد بیک وقت چار بچوں کی ولادت ہوئی ہے۔
الشرورہ جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرکے آپریشن کا فیصلہ کیا۔ چاروں بچے صحت مند ہیں۔ ان کا وزن  1.58 اور 1.9 کلو گرام کے درمیان ہے۔
چاروں بچوں کو خصوصی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے۔ 

شیئر: