Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا خدشہ، تمام شہروں میں شیشہ پر پابندی

جدہ اور ریاض سمیت متعدد شہروں میں شیشہ مراکز بند رہے ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے تمام شہروں میں شیشہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت بلدیات ودیہی امور نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اور حفظان صحت کے لیے شیشہ پیش کرنے پر پابندی لگائی جارہی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’صحت کے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شیشہ متعدی بیماریوں کی منتقلی کا آسان اور عام ذریعہ ہوسکتا ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کورونا کے انسداد کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر اور شیشہ کے ذریعہ متعدی بیماریاں پھیلنے کے خدشے کے باعث وقتی طور پر اس پر پابندی لگائی جا رہی ہے‘۔
وزارت بلدیاتی و دیہی امور کی طرف سے شیشے پر پابندی عائد کرنے کے بعد جدہ، ریاض، دمام اور دیگ تمام شہروں میں شیشہ مراکز اور قہوہ خانوں نے شیشہ فراہم کرنا بند کردیا ہے۔
جدہ میں متعدد شیشہ مراکز آج پیر کو بند رہے جبکہ دیگر نے شیشہ فراہم کرنے سے معذوری کے بورڈ چسپاں کردیئے ہیں۔

شیئر: