گرفتاری کےلیے عدالت سے اجازت فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا۔(فوٹو العربیہ)
مصری وزارت داخلہ نے الاخوان المسلمون کے مفرو رہنما محمود عزت کو دارالحکومت قاہرہ کے مشرقی محلے التجمع الخامس کے فلیٹ سے گرفتار کیا ہے۔ جہاں وہ چھپے ہوئے تھے۔
الامارات الیوم کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ الاخوان مسلسل پروپیگنڈہ کررہے تھے کہ ان کے قائم مقام رہنما محمود عزت مصر چھوڑ کر باہر چلے گئے ہیں۔ یہ افواہیں سیکیورٹی فورس کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی جارہی تھیں۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتاری کےلیے عدالت سے اجازت فلیٹ پر چھاپہ مارا گیا۔ کئی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ بھی ملے ہیں۔
ملک کے اندر اور باہر اخوان کے قائدین اور ممبران سے رابطوں کا ریکارڈ بھی ہے۔ علاوہ ازیں الاخوان کی مبینہ تخریبی سرگرمیوں کی دستاویزات بھی ملی ہیں۔
مصری وزارت داخلہ نے بیان میں دعوی کیا کہ محمود عزت الاخوان کے قائم مقام مرشد اعلی تھے اور الاخوان کے ماتحت مسلح گروپ کے قیام کے اصل ذمہ دار ہیں۔
تیس جون کے انقلاب کے بعد مصر میں تخریبی سرگرمیوں کے نگراں بھی یہی تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2015 میں سابق پبلک پراسیکیوٹر ہشام برکات، بریگیڈیئر وائل طاحون، 2016 میں العبور سٹی میں بریگیڈیئر عادل رجاعی، 2016 میں سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر ذکریا عزیز کے قتل کی وارداتوں کے ذمہ دار ہیں جبکہ اگست 2016 میں کینسرانسٹی ٹیوٹ کے سامنے کار دھماکہمیں بھی ملوث ہیں۔