متحدہ عرب امارات ابوظبی میں راشد بن سعید سٹریٹ کے ریستوران میں دھماکے سے دو افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
امارات میں شہری دفاع کے محکمے نے بتایا کہ ایک شخص جائے وقوعہ پر دھماکے سے براہ راست متاثر ہوکر ہلاک ہوا جبکہ دوسرا وہاں سے گزرتے وقت کنکریٹ گرجانے سے چل بسا۔
امارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس پائپ میں لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے۔ عمارت کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔ عمارت کے مکمل معائنے تک مکینوں کو عارضی رہائش فراہم کردی گئی ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/August/36566/2020/inerrr.jpg)
اماراتی ویب سائٹ البیان کے مطابق محکمے شہری دفاع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے بعض کے زخم معمولی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔
Unfortunately, two victims lost their lives – one near the site of the incident, and a second passer-by who was hit by debris. We extend our heartfelt condolences to their families, God rest their souls.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) August 31, 2020