نیشنل ریسرچ سینٹر کے سابق سربراہ ڈاکٹر ھانی الناظر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ان دنوں نظام ہضم پر حملہ آور ہورہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر الناظر نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اس حوالے سے وائرس کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے متعدد مشورے دیے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
پارسل ڈس انفیکٹ کیسے کریں؟Node ID: 477421
انہوں نےکہا کہ ایک پلیٹ میں کھانے سے پرہیز کریں۔ عام طور پر عرب ممالک میں ایک ہی پلیٹ میں فول کھایا جاتا ہے۔ مجودہ حالات میں عرب اپنی یہ عادت ترک کردیں۔
شیشہ پینے سے پرہیز کریں۔ دکانوں میں بیٹھ کر شیشے کا استعمال بند کردیں۔
کپڑوں کا تبادلہ نہ کریں۔
ڈاکٹر الناظر نے تاکید کی کہ سب لوگ وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر کی پابندی کریں۔ ایسے کسی بھی شخص سے بات نہ کریں جو ماسک پہنے بغیر اونچی آواز میں بات کررہا ہو۔
مزید پڑھیں
-
کورونا سے تحفظ کے دعوے کی حقیقت کیا ہے؟Node ID: 497151
سڑکوں پر فروخت کیے جانے والے مشروبات یا فاسٹ فوڈ بالکل نہ کھائیں۔
مصافحہ، پیار کرنے اور بغلگیر ہونے سے پرہیز کریں۔
ڈاکٹر ناظر نے توقع ظاہر کی کہ چند ماہ بعد کورونا وائرس کا زور ٹوٹ جائے گا اور آئندہ موسم سرما میں اس کی شدت کم ہوگی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماسک کی پابندی ہر حال میں کریں کیونکہ یہ پہلی دفاعی لائن ہے۔ ماسک پہننے والے کو کورونا وائرس لگنا مشکل ہے۔