Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 861 نئے کیسز، 27 اموات

 یومیہ کیسز مسلسل ایک ہزار سے کم سامنے آرہے ہیں(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں کورونا کے یومیہ کیسز مسلسل ایک ہزار سے کم سامنے آرہے ہیں۔ بدھ 2 ستمبر کو صرف 861 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
گذشتہ روز 898 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 486 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک دو لاکھ 92 ہزار 510 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو ای پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا کی وبا سے 27 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 956 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار 20 ہے جن میں سے ایک ہزار 523 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  مدینہ منورہ اورحائل میں رہی جہاں 45 ،45 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 ریاض میں44، جدہ 43، دمام 41، مکہ مکرمہ 40،الھفوف 37، نجران 34، ینبع 25، تبوک 25، طائف 23، ابہا 23، الجبیل 22، المبرز 21،عرعر 21، قطیف 19، خمیس مشیط 12، سکاکا 10 اور ابو عریش میں 9 کیسز کا پتا چلا ہے۔

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ منورہ اورحائل میں رہی(فوٹو اے ایف پی)

اعداد و شمار کے مطابق 21 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 12 شہروں میں 2، 2 اور 13 شہروں میں 3 ،3 جبکہ 7 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے پھر کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کیا جائے۔ گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔
 ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیرملکیوں میں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی بہتر ہوئی ہے۔ زیادہ تر لوگ حفاظتی ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کر رہے ہیں- وزارت صحت سمیت مملکت کے دیگر ادارے وائرس کو قابو کرنے کے لیے مصروف ہیں۔ 

شیئر: