سوشل میڈیا پر نایاب نسل کے جانور کی وڈیو وائرل
وڈیو میں نظر آنے والے جانور کو ’الزریقا‘ کہا جاتا ہے۔(فومو عاجل)
سعودی محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے سوشل میڈیا پر وائرل عجیب و غریب جانور کے وڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ وڈیو میں نظر آنے والے جانور کو ’الزریقا‘ کہا جاتا ہے۔
اس کا شمار ان جانوروں میں کیا جارہا ہے جن کی نسل نایاب ہوتی جارہی ہے۔
محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کے حوالے سے لوگ طرح طرح کے سوالات کررہے ہیں اور مختلف خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
بیان میں محکمے کا کہنا ہے کہ یہ جانور جنوبی مکہ مکرمہ اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور یہ رات کے وقت نکلتا ہے۔ اس کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے۔