Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں خنجر زنی کے واقعات

برطانوی پولیس کے مطابق خنجر زنی کے واقعات چار مختلف مقامات پر ہوئے (فوٹو: اے ایف پی )
برطانیہ کی پولیس کے مطابق خنجر زنی کے واقعات کی تحقیقات کے بعد پیر کے روز ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
اتوار کی صبح خنجر زنی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔
ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ مشتبہ شخص کو صبح کے چار بجے سیلی اوک کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔

 

جاسوسوں نے بتایا کہ یہ خنجر زنی کے واقعات جو دو گھنٹوں میں چار مقامات پر ہوئے اس میں یہ گمان نہیں تھا کہ یہ کسی دہشت گردی کا حصہ ہے یا کسی جرائم پیشہ گروہ سے اس کا تعلق ہے۔
پولیس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ 'ہم نے ایک شخص کو قتل کے اور سات مرتبہ اقدام قتل کے شبے میں گرفتار کیا ہے جس کا ممکنہ تعلق برمنگھم میں ہونے والے واقعات سے ہے۔
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں اتوار کو ہونے والے خنجر زنی کے واقعات میں پولیس کے مطابق ایک شخص ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے پولیس ایک مشتبہ شخص کو تلاش کر رہی تھی۔

 پولیس کے مطابق خنجر زنی کے واقعات میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے (فوٹو: اے ایف پی )

اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات 12:30 سے 2:30 بجے کے دوران پولیس کو چار مختلف مقامات پر خنجر زنی کے واقعات کی شکایات پر طلب کیا گیا تھا تاہم پولیس نے واقعے میں دہشت گردی یا جرائم پیشہ گروہ کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کر دیا تھا۔

شیئر: