Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان: افراد ی قوت پر مقامی افراد کو ترجیح

مقامی افراد کے لیے تربیتی پروگراموں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ (فوٹو ٹائمز آف عمان)
عمان میں نئے منصوبوں کی تکمیل کے لیے غیر ملکی افرادی قوت پر مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائے گی۔
عرب نیوز کے مطابق ٹائمز آفعمان نے واضح کیا ہے کہ عمان کی وزارت محنت کے انڈر سیکریٹری نصر بن عامر الحسنی کی زیر صدارت  اجلاس میں بینکاری، مالیاتی شعبوں اور کرنسی ایکسچینج کمپنیوں سمیت دیگر30 سے زائد  انسانی وسائل کے شعبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مختلف شعبوں میں تجربہ رکھنے والوں کی مدد حاصل کی جائے گی۔(فوٹو ٹائمز آف عمان)

اجلاس کے دوران عمان میں مقامی لوگوں کو ملازمتوں کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے تارکین وطن کے ساتھ ذیلی معاہدے نہ کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
عمان میں افرادی قوت میں دستیاب وسائل کے لیے زیادہ سے زیادہ مقامی لوگوں کے ساتھ معاہدہ کرنے والے اداروں کو ترجیح دی جائے گی۔
وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ نئی پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں جن میں مختلف شعبوں میں تجربہ رکھنے والوں کی مدد حاصل کی جائے گی۔

مقامی لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے دستیاب وسائل پرغور کیا گیا۔(فوٹوعرب نیوز)

اجلاس میں واضح کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے شعبوں میں تارکین وطن کی ملازمتوں کا معاہدہ نہیں کیا جائے گا جن شعبوں میں عمان کی مقامی لوگ دستیاب ہوں گے۔
مقامی افراد کو تارکین وطن کارکنوں کی جگہ لینے کے لیے تربیتی پروگراموں کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے تا کہ مقامی افراد کو ان شعبوں میں درکار مہارت حاصل کرنے کی تربیت فراہم کی جا سکے۔
 

شیئر: