پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی دعوت دے دی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کے مطابق نواز شریف نے بلاول بھٹو کی دعوت قبول کر لی ہے۔
جمعے کو ٹوئٹر پر ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہوں نے میاں نواز شریف سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے ان کی خیریت پوچھی۔
مزید پڑھیں
-
بلاول بھٹو کی تقریر لکھتا کون ہے؟
Node ID: 455966
-
وزیراعظم یا تو سادہ ہیں یا پھر کرپٹ: بلاول بھٹو
Node ID: 478451
-
اٹھارویں ترمیم: ’کورونا ہو یا نہ ہو ہم سڑکوں پر آئیں گے‘
Node ID: 491986
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کو ویڈیو لنک کے ذریعے پی پی پی کے زیر اہتمام 20 ستمبر کو منعقد ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کی بھی دعوت دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے پی پی پی کی اے پی سی میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی میں حکومت کے خلاف اپنا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک مسلط شدہ حکومت ہے اور اس کے خلاف اپوزیشن کو مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔‘
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر مصدق ملک نے بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ نواز شریف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی دعوت پر نواز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نہ صرف آن لائن شرکت کریں گے بلکہ خطاب بھی کریں گے۔
دوسری جانب مریم نواز نے والد سے رابطہ کرنے اور خیریت دریافت کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کی پی سی 20 ستمبر کو اسلام آباد کو بلانے کا اعلان کیا ہے جس میں حکومت کے خلاف لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
اے پی سی میں اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کی شرکت کا امکان ہے۔
Just spoke to Mian Mohammad Nawaz Sharif. Enquired about his health. Also invited him to virtually attend opposition APC, hosted by PPP, on 20th September.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 18, 2020