Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرغی کی ٹوٹی ہڈیاں جوڑنے کے لیے آپریشن

گھر کی چھت سے گرنے سے پیروں کی ہذیاں ٹوٹ گئی تھیں۔(فوٹو سوشل میڈیا) 
 مصر کے معروف شہر مرسی علم میں اپنی نوعیت کا عجیب و غریب آپریشن کیا گیا ہے ۔ گھر کی چھت سے گرنے والی مرغی کے آپریشن پر سات ہزار مصری پونڈ لاگت آئی۔ 
مصری اخبار الوطن کے مطابق  گھر کی چھت سے گرنے سےمرغی کے دونوں پیروں کی ہذیاں ٹوٹ گئی تھیں- 
مصری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مرغی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ جانے کے بعد بہت زیادہ مشکل میں تھی اور چلنے پھرنے کے  قابل نہیں رہی تھی۔  
مصری ڈاکٹروں نے آپریشن سے قبل مرغی کا مکمل معائنہ کیا۔ اسے بے ہوش کرکے آپریشن کیا- جانوروں کے مصری ڈاکٹر محمد احمد نے  بتایا کہ آپریشن ایک گھنٹہ 45 منٹ تک جاری رہا اس میں دو ڈاکٹروں اور ایک معاون نے حصہ لیا۔  
 مرغی کا مالک مصر میں مقیم سوئٹزرلینڈ کا باشندہ ہے جو مرغی کے طبی معائنے کے لیے اکثر ہسپتال آتا رہتا ہے۔
مصری ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ مرغی دوسری منزل سے گری بھاری بھرکم ہونے کی وجہ سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں۔ مصر میں پائی جانے والی لیسکی مرغی عام مرغیوں سے مختلف ہوتی ہے- اس قسم کی مرغیاں پالتو جانوروں کی طرح پالی جاتی ہیں۔ 
سکائی نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر مرغی کے آپریشن  کی اطلاع وائرل ہوگئی۔ صارفین نے اس پر دلچپس تبصرے کیے ہیں۔
صلاح نامی صارف نے لکھا کہ ’ متاثرہ مرغی کو مشورہ دینا چاہوں گا کہ وہ ٓآپریشن کے بعدانڈے استعمال کرے جو کیلشیئم سے بھر پور ہوتے ہیں- اس سے جلد صحت یابی میں مدد ملے گی‘۔ 
عمر نامی صارف نے لکھا کہ سوئس شہری مرغی کے آپریشن پر ایک رقم خرچ کرنے میں آزاد ہے۔ اسے کون روک سکتا ہے مگر اسے یہ بھی پتہ ہونا چاہئے کہ جتنی بڑی رقم اس نے مرغی کے آپریشن پر خرچ کی اس سے مریض انسان کا علاج باآسانی کرایا جاسکتا تھا- بہتر ہوتا کہ مریض کو علاج کے بعد دو مرغیاں بھون کر کھلا دی جاتیں۔ 

شیئر: