’اندھا دھن‘ کی ری میک، تبو کے کردار کے لیے تمنا بھاٹیہ کاسٹ
اتوار 20 ستمبر 2020 17:07
’اندھا دھن‘ میں ہیرو کا کردار ایوشمان کھرانہ نے ادا کیا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بالی وڈ کی مشہور فلم ’اندھادھن‘ کی ری میک میں فلم سٹار تبو کے رول کے لیے تمنا بھاٹیہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
سری رام رادھاون کی مشہور فلم ’اندھا دھن‘ کی تلگو زبان میں ری میک میں ’باہو بلی‘ کے سٹار تمنا بھاٹیہ تبو کا کردار نبھائیں گی جب کہ رادھیکا آپٹے کا کردار نبھا نتیش ادا کرے گی۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی چینل کے مطابق ’سرشتھ مووی‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمنا بھاٹیہ اور نبھا نتیش کو تبو اور رادھیکا آپٹے کے کرداروں کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔
رواں سال ’اندھا دھن‘ کے فلم سازوں نے اعلان کیا تھا کہ فلم کا ری میک تیلگو زبان میں بنائی جائے گی۔ ایکٹر نیتھن فلم میں ہیرو کا کردار ادا کریں گے۔
’اندھا دھن‘ میں ہیرو کا کردار ایوشمان کھرانہ نے ادا کیا تھا۔
اس فلم میں کردار کے لیے ایوشمان کھرانہ کو ’بیسٹ ایکٹر نیشل ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔
’اندھا دھن‘ کو مزید دو ایوارڈز بھی ملے تھے۔ فلم نے بہترین ہندی فلم اور بہترین ایڈیپٹڈ سکرین پلے کا ایوارڈ جیتا تھا۔
’بیسٹ ایکٹر نیشنل ایوارڈ‘ ایوشمان کھرانہ ااور وکی کوشال کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔ وکی کوشال کو یہ ایوارڈ فلم ’اڑی: دے سرجیکل سٹرائیک‘ کے لیے دیا گیا تھا۔
مرلاپاکا گاندھی ’اندھادھن‘ کی ری میک کو ڈائریکٹ کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال نومبر کے مہینے میں شروع ہوگا۔
خیال رہے ایوشمان کھرانہ کی فلم ’اندھا دھن‘ نے انڈین باکس آفس میں سپر ہٹ رہی تھی۔