Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الھفوف میں گاڑی نے خاتون کو کچل دیا

حادثہ الھفوف میں سپورٹس سٹیڈیم پارک کے قریب پیش آیا( فوٹو اخبار 24)
 سعودی عرب کے ریجن الاحسا کے الھفوف شہر میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔
اخبار 24 کے مطابق مقامی خاتون الھفوف میں سپورٹس سٹیڈیم پارک کے قریب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سیر کے لیے موجود تھیں۔
دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی۔ ایک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جہاں خاتون اور اس کے اہل خانہ موجود تھے۔ فٹ پاتھ پر چڑھنے والی گاڑی نے خاتون کو کچل دیا۔ 
باخبر ذرائع نے بتایا کہ سعودی خاتون گاڑی کے پہیوں کے نیچے آتے ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ 
پولیس نے رپورٹ ملتے ہی حادثے کے اسباب جاننے اور ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

شیئر: