Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع ہیں‘

’امارات اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ازعابی نے کہا ہے کہ پاکستان میں منافع بخش اور سازگار ماحول کی وجہ سے میں سرمایہ کاری کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اماراتی سفیر نے ان خیالات کا اظہار سنیچر کی رات کو اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’امارات اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور ہم ان کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘
حمد ازعابی نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی امارات کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اماراتی سفیر نےچئرمین سرمایہ كاری بورڈ عاطف بخاری سے بھی ملاقات کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس موقعے پر قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات كے سفیر حمد عبید الزعابی نے پاکستان کے وزیر مملكت وچئرمین برائے سرمایہ كاری بورڈ عاطف بخاری سے ملاقات کی ہے۔
اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے اور مستقبل میں سرمایہ كاری کے مواقعوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: