پاکستان میں متحدہ عرب امارت کے سفیر حمد ازعابی نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون، پارلیمانی رابطوں میں تیزی لانے سمیت اقتصادی شعبوں میں رابطے بڑھانے پر زور دیا گیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اماراتی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بنیاد مشترکہ روایات، مذہبی اقدار اور سماجی مماثلتوں پر ہے۔
مزید پڑھیں
-
ایمریٹس ایئر، فلائی دبئی کے روٹس میں اضافہNode ID: 500016
-
امارات نے اسرائیل کا معاشی اور اقتصادی بائیکاٹ ختم کر دیاNode ID: 501766
-
امارات کا سلامتی کونسل کو خط، ترکی پر الزامNode ID: 501816