بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ منگل کی رات سے جمعے تک سعودی عرب کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اخبار 24 کے مطابق تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو گی۔ کہیں کہیں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں گی۔
محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ ابہا، خمیس مشیطٓ النماص، بلقرن، سراۃ عبیدۃ، ظہران الجنوب، الحرجہ، حائل، بارق اور المجاردۃ میں بارش ہوگی جبکہ ہواؤں کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
جازان اور باحہ کی مختلف کمشنریوں اور شہروں میں بارش کا قوی امکان ہے۔ باحہ میں ژالہ باری اور سیلاب کا خطرہ ہے۔
باحہ میں ژالہ باری اور سیلاب کا خطرہ ہے۔(فوٹو عاجل)
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی کہ مدینہ منورہ، مشرقی ریجن اور مکہ مکرمہ میں بوندا باندی اور بارش ہوگی۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہے گا۔
ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے بعد درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاض اور قصیم ریجنوں میں کم از کم درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ سے کم ہوجائے گا جبکہ حائل، الجوف، تبوک اور حدود شمالیہ میں 15 سینٹی گریڈ کے قریب درجہ حرارت ہوگا
الحصینی نے کہا کہ الشرقیہ اور نجران میں کم از کم درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ کے قریب ہوگا۔اس کے ساتھ ہی ہیٹرز کا استعمال شروع ہوجائے گا۔