Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ملازمین کے لیے امدادی پروگرام میں مزید توسیع

جنوری 2021 تک بے روزگاری اعانت دی جائے گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن نے کہا ہے کہ ’کورونا وبا سے متاثرہ نجی کمپنیوں و اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے امدادی پروگرام میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے‘۔
’سعودی ملازمین کو ’ساند‘ سکیم کے تحت نومبر سے جنوری 2021 تک مزید بے روزگاری اعانت دی جائے گی‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق سوشل انشورنس کی جنرل کارپوریشن نے منگل کو بیان میں کہا کہ’ مزید 3 ماہ کے لیے بے روزگاری پر سعودی ملازمین کو زراعانت فراہم کیا جائے گا‘۔ 
سوشل انشورنس کارپوریشن نے بتایا کہ’ کورونا وائرس سے متاثرہ نجی اداروں کے سعودی ملازمین کے لیےامدادی پروگرام کا دورانیہ نو ماہ ہوگیا ہے‘۔ 
جنرل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ امدادی پروگرام صرف ان نجی اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے ہے جو اب تک وبا سے متاثر ہیں اور یہ ادارے کے زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد تک ملازمین پر لاگو کیا جارہا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’امدادی پروگرام کے مستحق اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امداد یافتہ سعودی ملازمین کا تناسب 50 فیصد تک رکھیں اس سے زیادہ نہیں۔ یہ پابندی یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک نافذ کرنا ہوگی‘۔ 

سعودی ملازمین کے لیےامدادی پروگرام کا دورانیہ نو ماہ ہوگیا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

جنرل کارپوریشن نے تنبیہ کی کہ’ اگر کسی نجی ادارے نے اس اصول کی پابندی نہ کی تو ایسی صورت میں اس ادارے کے کسی بھی کارکن کو امدادی پروگرام کا حصہ نہیں بنایا جائے گا- اس کا ذمہ دار ادارے کا مالک ہوگا‘۔
’ذمہ داری کا مطلب یہ ہے کہ اس کو ہی تمام سعودی ملازمین کے حقوق ادا کرنا ہوں گے۔ نجی اداروں کے مالکان کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایسے تمام ملازمین جو امدادی پروگرام کا حصہ ہیں ڈیوٹی پر بلائیں‘۔

شیئر: