متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ گذشتہ 24 چوبیس گھنٹوں کے دوران ریکارڈ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات کی وزارت صحت و تحفظ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سنیچر 3 اکتوبر کو گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا متاثرین کی جلد تشخیص کے لیے ایک لاکھ 17 ہزار 812 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک ہزار 231 نئے مریضوں کا پتا لگا ہے۔
"الصحة" تجري 117,812 فحصاً ضمن خططها لتوسيع نطاق الفحوصات وتكشف عن 1,231 إصابة جديدة بفيروس #كورونا المستجد و 1,051 حالة شفاء وحالتي وفاة خلال الساعات الـ 24 الماضية.#وام pic.twitter.com/SIKy7lSKdp
— وكالة أنباء الإمارات (@wamnews) October 3, 2020
وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 97 ہزار 760 ہوگئی ہے۔ نئے مریضوں میں اماراتی شہری اورغیر ملکی شامل ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے اورانہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کووڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید دو ہلاک ہوگئے۔ اموات کی تعداد 426 ہوگئی۔
زیر علاج مریضوں میں سے مزید ایک ہزار 51 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر87 ہزار 122 ہوگئی ہے۔
وزارت نے بیان میں شہریوں اورمقیم غیر ملکیوں سے پھر کہا ہے کہ صحت حکام سے مسلسل تعاون اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی پابندی کرتے رہیں۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں