Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں رات 8 بجے تک موسم غیر یقینی

’تیز ہوا کے ساتھ مطلع گرد آلود رہے گا، ہائی ویز کا سفر نہ کیا جائے‘ ( فوٹو: عاجل)
مدینہ میں آج پیر کو دوپہر 12 بجے سے رات آٹھ بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 'مدینہ ریجن میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ موسم غبار آلود رہے گا۔'
'تیز ہوا اور فضا میں دھول رہے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی۔'
'موسم کی یہ کیفیت مدینہ شہر کے علاوہ العیص، بدر، وادی الفرع اور قرب وجوار کے علاقوں میں ہوگی۔'
'موسم میں زیادہ شدت کھلے مقامات کے علاوہ ہائی ویز پر ہوگی جہاں مسافروں کو احتیاط کرنا چاہیے۔'
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ ’غیر یقینی موسم کے دوران ہائی ویز کا سفر نہ کیا جائے۔'
'ہائی ویز پر سفر کے دوران حد نگاہ متاثر ہو یا بارش اور دھند ہو وہاں سفر روک دیا جائے۔'
'گرد و غبار کے وقت سانس کے مریض گھروں تک محدود رہیں۔'
 

شیئر: