Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے امیر کویت نے عہدے کا حلف اٹھالیا

شیخ نواف الاحمد الصباح، شیخ صباح الاحمد الصباح کے جانشیں کے طور پر ملک کے 16 ویں امیر مقرر کیے گیے ہیں۔ (فوٹو: کونا)
نئے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے آج بدھ کو کویتی پارلیمنٹ میں عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
وہ شیخ صباح الاحمد الصباح کے جانشیں کے طور پر ملک کے 16 ویں امیر مقرر کیے گیے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے کہا ہے کہ 'اپنے ملک و قوم اور انسانیت کے لیے جلیل القدر خدمات انجام دینے والے سابق امیر اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔'
'انہوں نے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔'
'کویت کی تاریخ میں کئی نازک موڑ آئے اور کئی بحران آئے اور گزر گئے جن سے قوم نے بڑی خوبصورتی سے مقابلہ کیا اور ملک کو ہر خطرے سے محفوظ رکھا۔'
’آج بھی ملک بڑے اہم چلینجوں سے گزر رہا ہے جن سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔'
'ملک کو درپیش ہر مشکل سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمارے پاس ہمارا دستور اور ادارے موجود ہیں جن پر ہمیں فخر ہے۔'
'دعا ہے کہ رب العزت مجھے آپ کی توقعات پر پورا اترنے اور ملک و قوم کی خدمت کے لیے رہنمائی کرے۔'

شیئر: