Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی، اسلام آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن

پاکستان میں کورونا کا پہلا مریض فروری کے اواخر میں کراچی میں سامنے آیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 666 مثبت کسیز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 12 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ’چھ ہفتے اوسط قومی سطح پر کورونا کے مثبت کیسز 2 فیصد سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے یہ شرح 2 فیصد سے زیادہ رہی. کراچی، اسلام آباد، کشمیر میں منی سمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔‘
اسد عمر کے ٹویٹ کے مطابق ’ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔‘ 

 

دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کے سیکٹر جی ٹین فور اور جی نائن کی چند گلیاں سیل کی ہیں۔ 
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق سنیچر کو اسلام آباد میں 88 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے نگرانی کرنے والوں ٹیموں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے سروے کیے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں اس وقت وائرس کے آٹھ ہزار 904 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ملک میں 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
پاکستان میں تین لاکھ تین ہزار سے زائد مریض کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوئے جبکہ ملک میں عالمی وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار 570 تک پہنچ چکی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں