سعودی سائیکلسٹ فہد الیحیی اور مراکشی سائیکلسٹ یاسین غلام عسیر سے روانہ ہوکر طائف پہنچ گئے ہیں۔ وہ سائیکل پر ریاض تک کا سفر کرنے نکلے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق طائف پہنچنے پر کمشنرسعد مقبل المیمونی نے ان کا استقبال کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کورونا سے پاک ہونے کا سرٹیفکیٹ ایپ سےNode ID: 510816
-
زائد المیعاد خشک میوہ جات فروخت کرنے پر تاجر کے خلاف کارروائیNode ID: 510851
اس موقع پر کمشنر طائف نے کہا ہے کہ ’سائیکل ایک بہترین ورزش ہی نہیں بلکہ ماحول دوست ذریعہ سفر ہے جس کے رواج کے لیے مختلف اداروں کو کام کرنا چاہئے‘۔
انہوں نے اپنے دفتر میں طائف کے سائیکلسٹ گروپ کے کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا تھا۔
طائف کے کمشنر نے سائیکلسٹ کے سفر کو آسان بنانے کے لیے تمام اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سعودی اور مراکشی سائیکلسٹ آج طائف سے عفیف، دوادمی اور شقراء کی طرف جائیں گے۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں