Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی ٹوئنٹی: غریب ملکوں کو قرض ادائیگی میں مزید 6 ماہ کی توسیع

سعودی عرب کی سربراہی میں وزرائے خزانہ کا آن لائن اجلاس ہوا ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے  گورنرز نے بدھ کو سعودی عرب کی قیادت میں آن لائن اجلاس کیا ہے۔
 بین الاقوامی معیشت کے نئے افق، درپیش خطرات اور کورونا وبا سے نمٹنےکے لیے گروپ کے لائحہ عمل میں تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت وزیر خزانہ محمد الجدعان اور گورنر ساما احمد الخلیفی نے کی ہے۔  
 
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ جی 20 کے وزرائے خزانہ نے  دوطرفہ قرضوں کی ادائیگی کی معطلی میں توسیع  کی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ جی 20 نے انتہائی غریب ملکوں کو بھی قرضوں کی ادائیگی میں مزید 6 ماہ کی توسیع دی ہے۔ 
جی 20 کے وزرائے خزانہ نےاجلاس میں مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ سے کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کی فنڈنگ اور رکن ملکوں کی ضروریات کی تکمیل کا تجزیاتی مطالعہ تیار کرے۔ 
 وزرائے خزانہ نے عالمی بینک سے اپنا دائرہ کار وسیع کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ 
جی 20 کے وزرائے خزانہ سربراہ اجلاس سے قبل ایک اور ہنگامی اجلاس کریں گے۔ 

 

شیئر: