Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی سعودی ساختہ جنگی بوٹ کا افتتاح

جنگی بوٹ ایچ ایس آئی 32 ساخت کی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)
سعودی عرب میں تیار کی جانے والی پہلی تیز رفتار پہلی جنگی بوٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔ 
سعودی وزارت دفاع اور عسکری صنعتوں کی جنرل کارپوریشن نے بتایا اندرون ملک تیارکردہ تیز رفتار پہلی جنگی بوٹ ایچ ایس آئی 32 ساخت کی ہے۔
اس موقع پر عسکری صنعتوں کی سعودائزیشن سکیم کے تحت پہلے تیرتے حوض کا بھی افتتاح کیا گیا۔ سعودی عرب فرانس کی کمپنی سی ایم این اور الزامل کمپنی کے تعاون سے عالمی معیار کی جدید ترین بوٹس اندرون ملک تیار کرے گا۔

جنگی بوٹ کی افتتاح کی تقریب مشرقی ریجن میں ہوئی ہے۔(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

العربیہ نیٹ کے مطابق جنگی بوٹ کی افتتاح کی تقریب مشرقی ریجن میں ہوئی ہے۔
انجینیئر احمد العوھلی، بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی، پورٹس جنرل اتھارٹی کے سربراہ سعد الخلب، الزامل گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمن الزامل، سعودی عرب میں متعین فرانسیسی سفریر فرانسوا غویت اور متعلقہ اداروں کے اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔ 

جنگی بوٹس کی ملک میں تیاری قومی ترجیحات میں شامل ہے(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

عسکری صنعتوں کی جنرل کارپوریشن کے گورنر احمد العوھلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اعلی قیادت کا لامحدود تعاون حاصل ہے۔ تیز رفتار جنگی بوٹس کی سعودی عرب میں تیاری قومی ترجیحات میں شامل ہے۔اس کی بدولت سعودی بحریہ کی حربی استعداد بلند ہوگی۔ اس سے خطے میںبحری سیکیورٹی فورس مضبوط ہوگی اور مملکت کے اہم سٹراٹیجک مفادات محفوظ ہوں گے۔ 

شیئر: