Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکیورٹی اداروں کے نام پر جعلی ایس ایم ایس سے خبردار

سعودی محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ایسی ای میلز کو نظر انداز کردیا جائے (فوٹو: عرب نیوز)  
سعودی وعب کے محکمہ امن عامہ نے اپنے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ان دنوں سرکاری سکیورٹی اداروں کے نام سے سعودیوں اور تارکین وطن کو ایس ایم ایس بھیج کر پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس طرح کے جعل سازوں اور بہروپیوں سے ہوشیار رہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا ہے کہ اگر کسی کو کسی سکیورٹی ادارے یا اس کے عہدیدار کے نام سے کوئی ای میل موصول ہو اور وہ آپ سے قانونی پوچھ گچھ یا کسی فرضی سرگرمی پر آپ سے سوال جواب کا سلسلہ شروع کرنا چاہیں تو ایسی کسی بھی ای میل کا جواب نہ دیا جائے بلکہ اسے مکمل طور پر نظر انداز کردیا جائے۔  
محکمہ امن عامہ نے توجہ دلائی کہ ان دنوں بعض جرائم پیشہ عناصر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو لوٹنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے آزما رہے ہیں۔
قصیم پولیس نے بدھ کو اس طرح کے ایک دو رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں غیرملکی اپنے ہم وطنوں سے پیسے ہتھیانے کے لیے اس طرح کا ہتھکنڈا استعمال کررہے تھے۔  

شیئر: