Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں طلبہ کے لیے انفلوئنزا ویکسین مفت

طلبہ ہیلتھ سینٹر جاکر موسمی انفلوئنزا ویکسین لیں- فوٹو الامارات الیوم
متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی محکمہ تعلیم نے طلبہ اور ان کے سرپرستوں سے کہا ہے کہ وہ تعلیمی عمل جاری رکھیں۔ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ تمام طلبہ، سرپرست و کارکنان ابتدائی طبی نگہداشت کے قریب ترین مرکز جاکر موسمی انفلوئنزا ویکسین مفت لگوا لیں۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں موسم سرما شروع ہوتے ہی موسمی انفلوئنزا پھیلنے لگتا ہے۔ محکمہ تعلیم نے محکمہ صحت کے تعاون سے موسمی انفلوئنزا وائرس سے بچنے کے لیے مفت ویکسین مہم شروع کی ہے۔

موسم سرما شروع ہوتے ہی انفلوئنزا پھیلنے لگتا ہے- فوٹو الامارات الیوم

محکمہ تعلیم نے طلبہ کے اعزہ کے نام پیغامات ارسال کرکے کہا ہے کہ وہ نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے  لیے سماجی مشن کا ساتھ دیں۔ ’طلبہ اور سکولوں کے عملے کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ابوظبی میں موسمی انفلوئنزا نہ پھیلے۔‘ 
محکمہ تعلیم نے خبردار کیا کہ انفلوئنزا تیزی سے پھیلنے والے امراض میں سے ایک ہے۔ یہ ایک سے دوسرے کو آسانی سے لگ جاتا ہے۔ ’طلبہ ہیلتھ سینٹر جاکر موسمی انفلوئنزا ویکسین لیں ۔اس سے وہ اس آفت سے محفوظ ہوجائیں گے اور ان کے ساتھی بھی انفلوئنزا لگنے سے محفوظ رہیں گے۔‘
ابوظبی محکمہ صحت نے طلبہ کے رشتہ داروں سے کہا ہے کہ وہ انفلوئنزا ویکسین سالانہ  لگوائیں۔ ’کھانسی اور چھینک آتے وقت منہ اور ناک کو رومال یا ٹشو پیپر سے ڈھکنے کا اہتمام کریں۔ ہاتھ پابندی سے  دھوتے رہیں۔ انفلوائنزا کے متاثرین سے نہ ملیں۔اگر آپ انفلوئنزا میں مبتلا ہیں تو دوسروں کو بچانے کے لیے  ملنے ملانے سے پرہیز کریں۔‘

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: