Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: انفلوئنزا ویکسین کی فیس 50 درہم

انفلوئنزا ویکسین کی افادیت سے عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے- فوٹو الامارات الیوم
دبئی محکمہ صحت نے موسمی انفلوئنزا ویکسین کی قیمت  50 درہم  مقرر کی ہے۔ انتظامی فیس بھی اس میں شامل ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل حمید محمد القطامی نے تمام ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرزکو تحریری طور پر پابند بنادیا ہے کہ وہ موسمی انفلوئنزا ویکسین پچاس درہم میں مہیا کریں۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ دبئی میں موجود  تمام لوگ موسمی انفلوئنزا ویکسین آسانی سے لگوا سکیں۔
دبئی محکمہ صحت نے حال ہی میں موسمی انفلوئنزا ویکسین کی افادیت سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ابلاغی مہم شروع کی تھی۔ عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ موسمی انفلوئنزا سے کون لوگ زیادہ متاثر ہوں گے اور انہیں یہ ویکسین لینا کیوں ضروری ہے۔ محکمہ صحت نے ابتدائی طبی نگہداشت کے مختلف مراکز میں انفلوئنزا ویکسین معقول مقدار میں مہیا کردی ہے۔ 
دبئی محکمہ صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ انفلوئنزا ویکسین بے ضرر ہے۔ یہ ویکسین لینے والے موسمی انفلوئنزا سے بڑی حد تک محفوظ ہوجاتے ہیں۔ دبئی محکمہ صحت نے اطمینان دلایا ہے کہ یہ ویکسین  مقامی شہریوں، 65 برس سے زیادہ عمر کے تارکین وطن، حاملہ خواتین، 5 برس سے کم عمر کے بچوں  اور انفلوئنزا کے اثرات سے زیادہ متاثر ہونے والے زمروں میں شامل افراد کے لیے مفت ہے۔ 
دبئی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ انفلوئنزا ویکسین سٹی ووک کے سالم الذکی سینٹر، اپ ٹاؤن مردف سینٹر اور بحیرات جمیرا ٹاور سینٹرز میں اتوار سے جمعرات تک روزانہ صبح سات بجے سے شام ساڑھے سات بجے تک پیشگی وقت لیے بغیر لی جاسکتی ہے جبکہ دبئی محکمہ صحت کے رابطہ مرکز کے 800342 پر رابطہ کرکے بکنگ کے ذریعے ہیلتھ سینٹرز پہنچ کر ویکسین لی جاسکے گی- 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: