پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے عید میلاد النبی پر خصوصی پیکج متعارف کروایا ہے جس کے تحت مسافروں کو مقدس مقامات کے سفر پر 12 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی۔
پی آئی اے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یکم تا 12 ربیع الاول کے دوران جدہ اور مدینہ سفر پر 12 فیصد رعایت دی جائے گی۔
خصوصی رعایت کے ساتھ 12 کلو اضافی سامان لے جانے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔
پیکج جدہ اور مدنیہ جانے والے اور آنے والے مسافروں کے لیے کارآمد ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق بحیثیت قومی ایئرلائن پی آئی اے ہمیشہ خصوصی مواقعوں کو جوش و جذبے سے مناتی ہے اور خصوصی پیکج کا مقصد پیغمبر اسلام کی ولادت کی خوشیوں میں قوم کے ساتھ شامل ہونا ہے۔