Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس

’اجلاس میں مقامی اور بین الاقوامی اہم امور اور معاملات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گیے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی اہم امور اور معاملات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گیے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کے آغاز میں شاہ سلمان نے کابینہ ارکان کو امیر کویت شیخ نواف الاحمد کی طرف سے موصول ہونے والے مکتوب کے حوالے سے مطلع کیا ہے۔
کابینہ نے مجلس شوری کی ترتیب نو کے فیصلے کو سراہتے ہوئے نئے ارکان شوری کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ نے نوجوانوں کے مسائل اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کابینہ نے کورونا کے بعد عالمی اور مقامی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
کابینہ ارکان نے عمرہ اور زیارت کی مرحلہ وار بحالی کے اقدامات اور اس حوالے سے حفاظتی تدابیر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی سطح پر کورونا کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وبا کے انسداد کے لیے مقامی کوششوں اور پیشگی تیاریوں کی تفصیل رپورٹ پر غور کیا ہے۔

شیئر: