Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح

 گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑے فوارہ ہے۔(فوٹو روئٹرز)
 دبئی میں پام جمیرۃ کے پرکشش واٹر فرنٹ پر دی پوائنٹ میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح کیا گیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑے فوارہ بن گیا ہے۔
فوارے کی افتتاحی تقریب دنیا بھر میں براہ راست دکھائی گئی۔ ممتاز شخصیات، شہریوں، مقیم غیر ملکیوں، ممتاز شخصیات اور سیاحوں نے شرکت کی۔
پام فاؤنٹین 14 ہزار مربع فٹ سمندری پانی میں پھیلا ہوا ہے اور یہ شہر کا واحد کثیر رنگ کا فوارہ ہے۔ اس کا سپر شوٹر 3 ہزار سے زیادہ ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ 105 میٹر کی اونچائی تک پانی پھینکتا ہے۔

فوارے کی افتتاحی تقریب دنیا بھر میں براہ راست دکھائی گئی۔(فوٹو روئٹرز)

فوارہ غروب آفتاب سے آدھی رات تک عوام  کےلیے کھلا ہے۔ اس میں خلیجی، پاپ، کلاسیکی اور بین الاقوامی مقبول گانوں کے ساتھ 20 سے زیادہ بیسوکی شوز دیکھے جاسکتے ہیں۔
 یہ فوارہ دبئی کے عالمی شہرت یافتہ اہم مقامات میں ایک اور قابل قدر اضافہ ہے۔توقع ہے کہ اس کی جانب بڑی تعداد میں لوگ چلے آئیں گے۔
دی پام فاؤنٹین میں 20 بیسپوک شو ہوں گے جن میں ہر پانچ الگ شوز روزانہ شام 7 بجے سے مڈنائٹ کے درمیان ہوں گے۔ اس کے ساتھ خلیجہ، پاپ، کلاسک، عالمی اور دیگر مشہور گانےاور موسیقی بھی پیش کی جائے گی۔ ہر شو 3 منٹ دورانیہ کا ہوگا اور یہ شو ہر تیس منٹ بعد دکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس وقت دبئی مال کا دبئی فاؤنٹین دنیا کا سب سے بڑا فوارہ مانا جاتا ہے تاہم پام فاؤنٹین کے افتتاح کے بعد یہ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں