پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے شہر القصیم کے لیے پروازیں چلانے کی درخواست کر دی ہے۔
اس سلسلے میں پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
-
برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن: پی آئی اے کے انتظامات مکملNode ID: 496741
-
پی آئی اے کے اندرون ملک کرایوں میں ’زبردست‘ کمیNode ID: 502921
-
پی آئی اے کو سعودی عرب کے لیے مزید پروازوں کی اجازتNode ID: 507266
ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے نواف بن سعید المالکی سے سعودی عرب کے شہر القصیم کے لیے پروازوں کی اجازت میں تعاون کی درخواست کی ہے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے پیر کو اردو نیوز کو بتایا کہ 'پی آئی اے اگلے ماہ نومبر سے سعودی شہر القصیم کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ درخواست بھی دے دی گئی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی حکام کی جانب سے اجازت کے بعد پی آئی اے نومبر سے القصیم کے لیے پروازوں کا آغاز کر دے گی تاہم پروازوں کی تعداد سعودی حکام کی اجازت سے مشروط ہے۔‘
القصیم کے لیے پروازوں میں پی آئی اے کیوں دلچسپی لے رہی ہے؟
پی آئی اے حکام نے سعودی عرب کے شہر القصیم کے لیے پروازیں چلانے کے لیے سعودی حکام کو باضابطہ طور پر درخواست دے رکھی ہے اور اس حوالے سے قومی ایئرلائن خاصی دلچسپی کا اظہار کر رہی ہے۔
پی آئی اے کی جانب سے القصیم کے لیے پروازیں چلانے کی مختلف وجوہات بتائی جا رہی ہیں جن میں سے ایک وجہ عمرہ زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کرنا بتایا جا رہا ہے۔
![](/sites/default/files/pictures/October/37246/2020/pia_passengers_afp_1.jpg)