امریکی صدارتی انتخابات نے پوری دنیا کے لوگوں کو کسی نہ کسی صورت متاثر کیا ہے۔ اور دنیا بھر سے لوگ امریکی انتخابات پر کسی نہ کسی طور بات کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا خاص طور پر مزاحیہ چٹکلوں اور میمز کا طوفان ہے جو تھمنے میں نہیں آ رہا۔
ایسے میں پاکستانی صارف بھی سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طریقوں سے دلچسپ تبصرے اور چٹکلے چھوڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
صدارتی انتخاب: امریکی شہریوں کو شدت سے نتائج کا انتظارNode ID: 515461
-
امریکی الیکشن اور قیمے والے نان کا تذکرہNode ID: 515486
-
مسلمان خواتین سمیت ترقی پسند ’سکواڈ‘ منتخبNode ID: 515531
چونکہ پاکستان میں دو بڑی جماعتوں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حمایتی سوشل میڈیا پر پوری طرح متحرک ہیں اور وہ اپنے اپنے بیانیے کے مطابق امریکی انتخابات کو مقامی رنگ میں بیان کر رہے ہیں۔
زیادہ تر تبصرے اور میمز مزاحیہ ہیں اس لیے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کس کے حامی زیادہ متحرک ہیں کیونکہ پاکستانی سیاست اور کلچر کے سبھی مشہور جملے اور عمل ان میمز میں پروئے جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کی تصویر کو فوٹو شاپ کر ایک صارف ان کو پنجابی ڈریس سفید لٹھے کی شلوار قمیض اور ان کے گلے میں پاکستانی کرنسی نوٹوں کا ہار ڈالا ہے یہ میں غالباً اس وقت بنائی گئی جب بعض خبروں میں ٹرمپ کی دوبارہ جیت کے آثار نظر آئے۔
So I'd like to do a #USElections in Pakistani memes review tonight for @ZaraHatKay_Dawn so ladies and gentlemen plz send your clips and memes and pics here. Things like this: pic.twitter.com/ls9qE40hVw
— Zarrar Khuhro (@ZarrarKhuhro) November 5, 2020
ایک اور میم میں پاکستانی آرمی چیف کو صدر ٹرمپ سے ہاتھ ملاتے دکھایا گیا ہے جس کی سرخی کہ رہی ہے ’پاکستان نے امریکہ کو ووٹ گن کر دینے کی آفر کر دی۔‘ ذیلی سرخی میں لکھا ہے ’ہمیں اس کام کا خاصہ تجربہ ہے۔‘
صارف عاشق وزیر نے ایک تصویر شئیر کی جس میں وائٹ ہاوس کے باہر کنٹینر میں صدر ٹرمپ کو کھڑے دکھایا گیا ہے۔ اور کنٹینر پر لکھا ہے ’واشنگٹن دھرنہ‘ اوپر تبصرہ لکھا ہے کہ ’میں جلدی واشنگٹن ڈی سی آ رہا ہوں۔ غالباً یہ تبصرہ بظاہر جو بائیڈن کی جیت نظر آنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
Coming soon to Washington DC#USElection2020 #Trump pic.twitter.com/RkSLvGThRs
— Ashiq Wazir (@AshiqKh67660745) November 5, 2020
پاکستانی صارفین امریکی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کو بھی آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ خاص طور پر امریکی ریاست نواڈا کے نتائج پر چٹکلے چھوڑے جا رہے ہیں۔
بعض صارفین مولانا فضل الرحمان کی فوٹو شاپ تصاویر کے ذریعے بھی اپنے تبصرے شامل کر رہے ہیں، مثلاً ایک میم میں مولانا فضل الرحمان کی تصویر اور صدر ٹرمپ کی تصویر مکس کر کے کیپشن دی گئی ہے۔ ’ہم اس جعلی جمہوریت اور جعلی الیکشن کو ماننے سے انکار کرتے ہیں۔‘
نواڈا میں نتائج کی تاخیر کو ایک صارف اسری نے پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب کے انداز سے تشبیہ دی ہے۔
Nevada preparing to announce results like: pic.twitter.com/bPABNcyJKp
— emān (@thepakimon) November 5, 2020
سسپنڈڈ بلا کے ٹویٹر ہینڈل سے پاکستانی صدر عارف علوی کی وہ تصویر شئیر کی گئی ہے جس میں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے انہوں نے کراچی بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ البتہ تصویر کے اوپر کیپشن درج ہے کہ ’سارا مشی گن بند ہو گا کوئی گاڑی نہیں چلے گی۔‘
MFR to lead Stop Vote Count movement: Melania Trump pic.twitter.com/l7XqEjKjnV
— Comrade Meme Sahab (@SastiComradron) November 4, 2020