Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوانوں کا جدہ سے سائیکل پر سفر

سفر کے دوران خون کے عطیے کی اہمیت اجاگر کریں گے۔ (فوٹو: سبق)
 سعودی عرب میں دو مقامی شہریوں نے سائیکل پر جدہ سے قنفذہ کا سفر شروع کیا ہے۔ دونوں جدہ سے قنفذہ تک جس آبادی سے گزریں گے خون کے عطیے کی اہمیت اجاگر کریں گے۔
سبق کے مطابق سعودی نوجوان عبدالعزیز الجہنی اور وصفر الغامدی جدہ سے چار سو کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ اس دوران وہ سعودی پرچم اٹھائے ہوئے ہوں گے۔
توقع ہے کہ دونوں نوجوان  ہفتے کی صبح قنفذہ پہنچ جائیں گے۔

سعودی نوجوان  ہفتے کی صبح  قنفذہ پہنچ جائیں گے۔

دونوں  نے سائیکل سے اپنے سفر کے حوالے سے بتایا کہ وہ خون کے عطیے کی مہم چلا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں زیرعلاج ہزاروں افراد کو اچانک خون کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔ ان کی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ ناگزیر ہے۔
انہو ں نے کہا کہ مقامی شہری اور سیکیورٹی اہلکار اس مہم میں تعاون کر رہے ہیں۔

شیئر: