Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریٹائرڈ بریگیڈیئر نے ریستوران کھول لیا

 ریستوران میں کھانے تیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے (فوٹو: العربیہ)
 سعودی محکمہ شہری دفاع کے ریٹائرڈ بریگیڈیئرعبداللہ العامر نے حائل میں ریستوران کھولا ہے۔
 ریستوران میں کھانے تیار کرنے اور مزیدار پکوان پیش کرنے پر مشتمل ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈیئرعبداللہ العامر نے بتایا کہ ’حائل میں اپنا ریسٹوربٹ کھولا ہے جہاں وہ خود کھانے تیار کرتے اور گاہگوں کو پیش کرتے ہیں‘۔

 ’گھرمیں بیٹھنا اصل برائی ہے جس سے ڈپریشن ہوتا ہے‘ (فوٹو: العربیہ)

انہوں نے کہا کہ ’ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کرنے کا مقصد وطن کے نوجوانوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ کسی بھی کام کے لیے کوئی عمر متعین نہیں اور کوئی بھی کام کسی کے لیے خاص نہیں‘۔
عبداللہ العامر کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی کام کم تر نہیں۔ اس کی مثال میں ہوں کہ بریگیڈیئر کے منصب سے ریٹائر ہوا ہوں۔ ریٹائر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ اب میں کام نہیں کروں۔ کئی لوگ کھانا بنانے اور ریستورانوں مں پیش کرنا اپنی شان کے منافی سمجھتے ہیں یہ قطاً درست نہیں ہے‘۔
انہو ں نے کہا کہ ’گھرمیں بیٹھنا اصل برائی ہے جس سے ڈپریشن ہوتا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ اپنی عمر کا بہترین زمانہ حائل ریجن می شہری دفاع کے محکمے سے منسلک ہو کر وطن کی خدمت میں گزارا۔ ریٹائر ہونے کے بعد اپنا ریستوران کھولا جہاں مقامی نوجوان میرے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں‘۔

’خواہش ہے کہ نوجوان اور ریٹائرڈ افرد مجھ سے سبق لیں‘ (فوٹو: العربیہ)

’ریٹائر ہونے کے بعد انسان جو کام کرتا ہے تو اس کے ہاں کوئی نیا پن ہوتا ہے۔ میں نے پکوان اور بزنس مینجمنٹ میں میں قدم رکھا ہے۔ خواہش ہے کہ نوجوان اور ریٹائرڈ افراد مجھ سے سبق لیں۔ وطن عزیز کے تمام لوگوں کے لیے یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ اگر انسان پرعزم ہو تو اس کی صلاحیت کبھی ختم نہیں ہوتی‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے معاشرے میں منفی تصورات کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں رائے عامہ تک یہ بات پہنچانی ہے کہ ہر انسان اپنی پسند کا کوئی بھی کام کر سکتا ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہر فرد کو اپنی اور فرزندان وطن کی مدد کرنی چاہیے۔ جو نوجوان پکوان  کا ہنر سیکھنا چاہتے ہیں۔ میں انہیں سکھانے اور تربیت دینے کے لیے تیار ہوں‘۔

شیئر: